مستونگ: گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر پراسرار طور پر لاپتہ
ذرائع کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد گزشتہ روز گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اعلیٰ عہدیدار سرکاری گاڑی میں سفر کر رہے تھے اور کوئٹہ آرہے تھے۔
یونیورسٹی ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں افسران مستونگ کے علاقے میں لاپتہ یا اغوا ہوئے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مستونگ کے قریب پہنچنے کے بعد دونوں افسران سے رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور متعلقہ حکام میں تشویش پائی جارہی ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق دونوں افسران کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں اور مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

