بدھ, جون 25, 2025
ہومپاکستانعمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو پولیس نے...

عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو پولیس نے گرفتار کرلیا

راولپنڈی:عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس نے تینوں رہنماوں کو قیدی وین میں ڈال دیا۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم زمان خان کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے۔ پولیس نے مجموعی طور 7افراد کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے۔پولیس نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کے وارنٹ بھی دکھا دیئے اورکہاکہ آپ سب کو گرفتار کریں گے۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن قاسم زمان خان کے وارنٹ گرفتاری دکھا دیئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی پولیس سے بحث تکرار ہوتی رہی۔عمر ایوب نے قیدی وین میں بیٹھنے سے قبل گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ لیں لیڈر آف دی اپوزیشن کو گرفتار کررہے ہیں‘ یہاں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر، حامد رضا اور دیگر رہنما موجود ہیں‘محسن نقوی کو میں نے قومی اسمبلی میں بیٹھنے نہیں دیا‘میں دیکھتا ہوں شہباز شریف کیسے آئے گا ہم ان کو اٹھا اٹھا کر بھگائیں گے۔انہوں نے کہا کہآئی پنجاب ڈاکٹر عثمان کرپٹ انسان ہے‘سب کو دیکھ لوں گا یہ توہین عدالت کررہے ہیں‘ہمارے پاس آئینی پوزیشن ہے اور نہتی خواتین ہیں {یہ کونسا قانون ہے ہارڈ اسٹیٹ میں ہوتا ہے رول آف لاء۔عمرایوب نے کہا کہ ہمارے آبا و اجداد نے اس قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں‘ میری جان حاضر ہے اپنے وزیراعظم کے لیے، عمر ایوب نعرے لگاتے قیدی وین میں بیٹھ گئے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے