پیر, اپریل 20, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایرانی جہاز اب ہماری تحویل میں ہے، سینٹکام نے ایرانی جہاز پر...

ایرانی جہاز اب ہماری تحویل میں ہے، سینٹکام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

امریکی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔

سینٹکام کے مطابق امریکی میرینز  نے جہاز  پر قبضہ کر لیا، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔

عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ‘ایم وی توسکا’ کنٹینر شپ ہے ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، 7گھنٹے پہلے ایرانی جہاز کی رفتار انتہائی کم 1.2 ناٹس ریکارڈ کی گئی۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا، امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘توشکا’ نامی اس بحری جہاز نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جو اس کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوئی،   جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا اورایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے، امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نےسننے سے انکار کر دیا جس کے بعد امریکی بحریہ نےجہاز کے انجن روم میں سوراخ کر کے اسے روکا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جہاز  اب امریکی میرینز کے قبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز  میں کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے