بدھ, اپریل 15, 2026
ہوماہم خبریںعمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

عمران خان سے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرادی گئی، دونوں کی ملاقات 30 سے 35 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات جیل مینول کے تحت ہر ہفتے کرائی جاتی ہے۔

قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے لاہور ہائیکورٹ بار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورت حال نہایت تشویش ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی وکالت کرتے چار سال ہو چکے ہیں مگررواں سال اب تک صرف ایک ہی ملاقات ممکن ہوسکی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے