بدھ, اپریل 15, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعظم کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کے...

وزیراعظم کی صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔

منگل کو  وزیراعظم شہبازشریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نے صدرمملکت کو مذاکرات کے مختلف مراحل پرتفصیلی بریفنگ دی اور امریکا ایران مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر اعتماد میں لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ثالثی کے ذریعے حاصل پیشرفت پر بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زردار نے کہا کہ جنگ کے اثرات خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی معیشت اور سیاست پر ہوئے ہیں۔

صدرمملکت نے ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں وزیراعظم نے صدرمملکت کو اپنے سعودی عرب اورترکیے کے آنے والے دوروں سے بھی آگاہ کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے