واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے غیر متوقع صورتحال پر ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ معاہدے تک امریکی بحری جہاز، ائیر کرافٹ اور فوجی اہلکار ایران کے اردگردموجود رہیں گے جب کہ کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو دوبارہ حملے شروع ہوجائیں گے، یہ حملے پہلے سے زیادہ بڑے اور طاقتور ہوں گے جسے پہلے کبھی نہیں دیکھاگیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی طے ہو چکا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج اس دوران اپنی بھرپورتیاری اور آرام کر رہی ہے، امریکی فوج درحقیقت اپنی اگلی فتح کی منتظر ہے۔

