جمعرات, اپریل 9, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

بلوچستان میں 3762 سرکاری گاڑیوں کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ ایکسائز نے رپورٹ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو پیش کردی، رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈیٹابیس میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 14304 ہے جبکہ تصدیقی عملی میں 3672 گاڑیوں کی موجودگی کی تصدیق ہی نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت کی 1142 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں ہے، محکمہ پولیس کی 443، لوکل گورنمنٹ کی171 گاڑیوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ کوئٹہ میں محکمہ صحت کی 168، محکمہ تعلیم کی 131 گاڑیوں کا سراغ نہیں ملا۔

محکمہ نظم و نسق اور منصوبہ بندی و ترقیاتی کی 113،113 گاڑیوں کا کوئی پتا نہیں، محکمہ منصوبہ بندی کے پاس 65، سماجی بہبود کے پاس 63 گاڑیاں دستیاب نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان گاڑیوں کی معلومات کےلیے  سہ رکنی کمیٹی بنادی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے