وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا امریکہ اور ایران کے مابین سیز فائر پر قومی قیادت، وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین
پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے قیام میں مؤثر اور فیصلہ کن کردار ادا کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاکستان کی مدبرانہ قومی قیادت نے ملک کی سفارتی ساکھ کو عالمی سطح پر مزید مستحکم کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ حکمت عملی اور بروقت اقدامات نے پورے خطے کو ایک ممکنہ بڑی تباہی سے محفوظ رکھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاکستان کی متوازن اور فعال سفارت کاری نے عالمی برادری کو ایک مثبت پیغام دیا کہ امن ہی ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
متوازن اور فعال سفارت کاری کے ذریعے حاصل ہونے والی یہ کامیابی مستقل قیام امن کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
ان کوششوں کے نتیجے میں جلد مکمل جنگ بندی اور پائیدار امن کی امید ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
یہ کامیابی پاکستان کے مؤثر بیانیے، دانشمندانہ فیصلوں اور عالمی اعتماد کا مظہر ہے، جسے تاریخ میں نمایاں مقام حاصل رہے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل تقلید مثال بن چکی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پاکستان نے عالمی سطح پر قیام امن کے لیے ایک ذمہ دار اور فعال کردار ادا کرتے ہوئے دنیا کو بڑے تصادم سے بچانے میں اپنا حصہ ڈالا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
انشاءاللہ پاکستان کی قیادت میں جاری سفارتی کاوشیں مستقبل میں بھی تنازعات کے پُرامن حل کی راہ ہموار کریں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

