عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں زبردست مثبت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے، تیل کی قیمتیں بھی گر گئیں جبکہ اسٹاک مارکیٹس میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے۔

