بدھ, اپریل 8, 2026
ہوماہم خبریںبانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی ہر صورت مزاحمت کرنی...

بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی ہر صورت مزاحمت کرنی ہے، محمود اچکزئی

قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہ ہونے دینے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ہم کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا کہ کسی بھی سیاسی شخصیت کو مائنس کرنے کا تجربہ بربادی کا باعث بنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی ہر صورت میں مذمت اور مزاحمت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہمارا تعاون ایسے حالات میں ہوا ہے، جب وہ تکلیف میں تھے، عمران خان کے ساتھ دوستی کا وعدہ کیا ہے، یہ اتحاد قائم ہے اور قائم رہے گا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ میرا اور سینیٹر علامہ ناصر کا بانی پی ٹی آئی سے اس وقت تک اتحاد ہے جب تک وہ باعزت بری ہو کر نہیں آتے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ علامہ ناصر عباس اور میں نے با رہا کہا دوسروں کے بچے اور بچیوں کو مروانے کے لیے نہیں بیٹھے، ہم مزاحمت کریں گے مگر کسی کی جان کا سودا نہیں کریں گے۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ سہیل آفریدی نے کسی جلسے کے اعلان سے قبل اپوزیشن سے رابطہ نہیں کیا، ہمیں پی ٹی آئی نے بتایا تھا بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے بغیر این او سی کہیں جلسہ نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس بلا لیا ہے، جلسے کے حوالے سے اتحاد کے قائدین مشاورت کریں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے