بدھ, اپریل 30, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںدھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے،صادق سنجرانی

دھرنے کو پرامن طریقے سے ختم کرنا بہترین فیصلہ ہے،صادق سنجرانی

کوئٹہ: سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور دھرنا ختم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ اختر مینگل کا دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ بلوچستان کی عوام کی بہتری اور امن کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنا ختم کرنا ایک دانشمندی کا فیصلہ تھا جس سے صوبے میں امن و امان کی فضا قائم رہے گی۔صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے گزشتہ روز اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی تھی اور ان کی درخواست پر اختر مینگل نے پرامن طریقے سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ نہ صرف صوبے میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرے گا بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی ایک مثبت قدم ثابت ہوگا۔صادق سنجرانی نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف بات چیت اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے، اور انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو اپیل کی کہ وہ بلوچستان کے عوام کے مفاد میں مل کر کام کریں۔اختر مینگل کے دھرنے کے خاتمے کے بعد سیاسی حلقوں میں یہ فیصلہ مثبت انداز میں لیا گیا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے صوبے میں سیاسی استحکام آئے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے