بدھ, مئی 6, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںمستونگ میں ایرانی پیٹرول مافیا بے لگام، ایک ہی دن میں پیٹرول...

مستونگ میں ایرانی پیٹرول مافیا بے لگام، ایک ہی دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 سے بڑھ 400 روپے تک جا پہنچی

مستونگ میں ایرانی پیٹرول مافیا بے لگام، ایک ہی دن میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 سے بڑھ 400 روپے تک جا پہنچی

عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری، جبکہ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔۔۔

مستونگ میں ایرانی پیٹرول مافیا نے کھلم کھلا لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی غفلت نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ روز 250 روپے فی لیٹر فروخت ہونے والا پیٹرول اچانک 375 سے 400 روپے تک پہنچا دیا گیا، جو سراسر عوام دشمن اقدام ہے۔

پیٹرول مافیا نے دانستہ طور پر پیٹرول ذخیرہ کرکے مصنوعی بحران پیدا کیا اور پھر من مانے نرخوں پر فروخت شروع کر دی ہے۔ انتظامیہ کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ یا تو وہ مکمل طور پر نااہل ہے یا پھر انکو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے

اور جب حکومت کی جانب سے پاکستانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کی جاتی ہیں تو یہی مافیا “بارڈر ٹریڈ” کا جواز پیش کر کے قیمتیں کم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستانی اور ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان میں پہلے ہی پسے ہوئے عوام پر یہ ایک اور ظلم ہے۔ ٹرانسپورٹرز، مزدور اور چھوٹے کاروباری افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری ہوش کے ناخن لے اور ایرانی پیٹرول مافیا کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرے، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر قرار واقعی سزا دی جائے، بصورت دیگر عوامی ردعمل کسی بھی وقت شدت اختیار کر سکتا ہے

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے