ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں سے تباہ پل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ شہری انفرا اسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر تباہ عمارت اورپل پہلے سے کہیں مضبوط بنائیں گے، جوکبھی بحال نہیں ہو سکےگی وہ امریکا کی مجروح ساکھ ہے۔
قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حملے کے بعد کہنا تھا کہ اس پُل کو اب کبھی استعمال نہیں کیا جا سکے گا،ایران کے ساتھ اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے، ایران کے لیے وقت ہے کہ معاہدہ کر لے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔

