جمعرات, اپریل 2, 2026
ہوماہم خبریںبلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا سیاسی امور پر مشاورت جاری...

بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کا سیاسی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

جےیو آئی کےسربراہ مولانافضل الرحمان سےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نےمجوزہ 28ویں آئینی ترمیم،گلگت بلتستان اورآزادکشمیر کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی رہنماؤں کےہمراہ مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائش گاہ پراہم ملاقات ہوئی،سیاسی اورپارلیمانی امور پرمشاورت کی گئی،بلاول بھٹو کی معاونت راجا پرویز اشرف ،نیئربخاری اورچوہدری یاسین نےکی،مولانافضل الرحمان کےصاحبزادے اسعدمحمودبھی ملاقات میں موجود تھے،جےیو آئی آئینی کمیٹی کےسربراہ سینیٹرکامران مرتضیٰ کو بھی ملاقات میں بلایا گیا ۔

ذرائع کےمطابق دوگھنٹےجاری رہنےوالی ملاقات میں 28 ویں آئینی ترمیم پرتفصیلی بات چیت ہوئی،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

بلاول بھٹو زرداری اورمولانا فضل الرحمان کی ون آن ملاقات بھی ہوئی،طےپایا کہ اس مرتبہ عجلت میں نہیں مل بیٹھ کرہاہمی مشاورت سےفیصلےکریں گے،بلاول بھٹو نےجےیو آئی سربراہ کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے