جمعرات, اپریل 2, 2026
ہوماہم خبریںپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹرسے زائد اضافے کا...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے فی لیٹرسے زائد اضافے کا امکان

حکومت نے آئی ایم ایف کو عالمی قیمتوں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرا دی۔ آئندہ ہفتے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سو  روپے فی لیٹرسے زائد اضافے کا امکان ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ممکنہ سبسڈی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرا دی۔

وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے پیٹرول پر 95 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز مسترد کی تھی، وزیراعظم نے ڈیزل پر 203 روپے فی لیٹر اضافہ سے بھی روک دیا تھا۔ حکومت نے قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے تیل کمپنیوں کوترقیاتی بجٹ سے رقم دی تھی۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق ترقیاتی بجٹ سے نکالے گئے 100 ارب میں سے 56 ارب کی گزشتہ ہفتے سبسڈی دی جا چکی، اگر پی ایس ڈی پی کی رقم مزید استعمال کی گئی تو اضافہ کم ہو سکتا ہے، وفاقی حکومت صوبوں کی مشاورت سے قیمتوں میں  ردوبدل کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 106 سے 108 ڈالرفی بیرل تک تھیں، اس وقت بھی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 106 سے 108 ڈالر کے درمیان ہیں۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے