پیر, مارچ 30, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکی چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا...

امریکی چینل کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف کا ایکشن، پوری فوجی بٹالین معطل کر دی

امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم  پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف  نے ایکشن  لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں امریکی نیوز چینل سی این این کی ٹیم کو حراست میں لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سی این این کی ٹیم اسرائیلی قابضین کی جانب سے فلسطینیوں کی بستی گاؤں میں زمین پر زبردستی قبضے کے بعد کوریج میں مصروف تھی۔

صحافیوں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا اور ایک امریکی نیوز چینل کے فوٹو جرنلسٹ کا گلا دبایا اور اس کا کیمرا توڑ دیا۔

تاہم زیر حراست صحافیوں کو 2 گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔

سی این این کی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف جنرل ایال ضمیر  نے ایکشن لیتے ہوئے مغربی کنارے کی پوری فوجی بٹالین معطل کر دی ۔

واضح رہے کہ واقعے پر عالمی صحافتی تنظیموں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے