پیر, مارچ 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسیکیورٹی خدشات کے باعث این اے 256 خضدار میں ضمنی الیکشن ملتوی

سیکیورٹی خدشات کے باعث این اے 256 خضدار میں ضمنی الیکشن ملتوی

الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کے باعث خضدار میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والا ضمنی الیکشن ملتوی کردیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ بلوچستان حکومت نے حساس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن سے پولنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث 5 اپریل کو ہونے والا الیکشن شیڈول معطل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو بھی بریفنگ کیلئے طلب کرلیا ہے۔ خضدار ضمنی انتخاب کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے