اتوار, مارچ 29, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا میں بڑے پیمانے پر ٹرمپ...

ایران پر جنگ مسلط کرنے پر امریکا میں بڑے پیمانے پر ٹرمپ کیخلاف مظاہرے، 70 لاکھ افراد کی شرکت

ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نو کنگز مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطا بق امریکا بھر میں ہفتے کے روز مظاہروں میں 70 لاکھ افراد نے شرکت کی جس میں مظاہرین نے جنگ روکنے کے مطالبات  کیے۔

نیویارک میں عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے امریکی صدر پر کڑی تنقید کی۔

رابرٹ ڈی نیرو نے "نو کنگز” ڈے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ   ٹرمپ اپنے غلط کام کانگریس اور عملےکی ملی بھگت کےب غیرنہیں کرسکتا، کرپٹ رہنماؤں کو خود کو مالدار بنانے سے روکا جانا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3ہزار200احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں ۔

مظاہرین انتظامیہ کے مطابق مظاہروں میں امریکی تاریخ میں سب سےبڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت کریں گے۔

دوسری جانب ایران پر جنگ مسلط کیے جانے کے خلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں بھی ابتک کے سب سے بڑے مظاہرے کیے گئے ہیں۔

تاہم اسرائیلی پولیس نے مظاہرین پر تشدد کیا اور انہیں منتشر کرنےکی کوشش کی۔ 

روسی میڈیا کےمطابق تل ابیب میں کیے گئے مظاہرے میں خواتین اور معمر افراد بھی شریک تھے جنہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی جانب سےایران پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف نعرے لگائے۔ 

اس کے علاوہ دنیا بھر میں مظاہرین نے "No Kings” ریلیاں اور مظاہرے  کیے۔

رپورٹس کے مطابق اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا میں بھی مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے  لگائے اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے