ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںالیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کا این اے 256 کے ضمنی الیکشن...

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کا این اے 256 کے ضمنی الیکشن میں توسیع کا مطالبہ مسترد کردیا

الیکشن کمیشن نے حکومت بلوچستان کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 خضدار کے ضمنی الیکشن میں توسیع کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے حلقہ این اے 256 پر الیکشن کی تاریخ میں توسیع کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ این اے 256 خضدار میں امن و امان کا مسئلہ ہے لہٰذا الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔

  • تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاریخ میں توسیع کا بلوچستان حکومت کا مطالبہ مسترد کردیا ہے

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق این اے 256 خضدار میں ضمنی انتخابات 5 اپریل 2026کو شیڈول ہیں، یہ نشست بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے اسمبلی سے استعفےکے بعد خالی ہوئی تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے