بدھ, مارچ 18, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںفرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا:...

فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا: صدر میکرون

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

اپنے ایک بیان میں صدر میکرون نے کہا کہ ہم اس تنازع کے فریق نہیں ہیں، موجودہ صورتحال میں ہرمز کھولنے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے جو کشیدگی ختم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کی ضمانت فراہم کرے۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے