بدھ, مارچ 18, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمتحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کھلے مقامات میں ادا کرنے پر...

متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید کھلے مقامات میں ادا کرنے پر پابندی عائد

متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اماراتی حکام کے مطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہوگی، کھلے میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے امارات اور سعودی عرب میں اجلاس آج ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے