بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی،کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا۔
وزیراعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نےگرفتارخاتون بمبار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب آپریشن کیا،بہت سی معصوم جانیں بچائی گئیں،سیکیورٹی فورسز کے اہلکار مبارکباد کےمستحق ہیں،بلوچستان کےلوگ اب دہشتگردی کو قبول نہیں کرتے،بلوچ غیرت مند لوگ ہیں،انھیں لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے،بلوچستان کےعوام حکومت سےخودحساس معلومات شیئر کر رہی ہے،دہشت گرد بلوچ خواتین کا استحصال کررہےہیں۔
مزید کہا بلوچیت کےنام پر بلوچوں کو گمراہ کیاجارہا ہے،بشیرزیب اینڈ کمپنی اور بی ایل اے نےخواتین کے احترام کو نقصان پہنچایا،سیکیورٹی فورسز نےبلوچستان کومحفوظ بنایا،خواتین کےمعاملات کو صرف لیڈیز پولیس حل کرےگی،خواتین کےاحترام کو انتہائی درجےتک ملوظ خاطر رکھتے ہیں، افغانستان دہشتگردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ ہے،مہاجرین کو باعزت طریقے سے واپس بھیجیں گے۔
پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنےوالےافغانستان میں ہے،بہت عرصےبعد ہیومن انٹیلی جنس سیکیورٹی فورسز کو ملنا شروع ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک ہزارسےزائد دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی، ریاست اپنی رٹ قائم کرنا جانتی ہے، ہم مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔
کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی خاتون خود کش بمبار لائبہ کا کہنا ہے کہ میرا تعلق ضلع خضدار سے ہے،خودکش بننےکیلئے میری ذہن سازی کی گئی،مجھےخودکش مشن کیلئے تیارکیاگیاتھا کہ گرفتار ہو گئی،تمام خواتین سےکہوں گی کہ کسی غلط سرگرمی کا حصہ نہ بنیں،کمانڈر ابراہیم نےمیری ذہن سازی کی۔

