غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کی اسکریننگ اور شناختی دستاویزات کی جانچ جاری ہے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور مری میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 36 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران غیر قانونی اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔
سیکیورٹی حکام نے مزید بتایا ہے کہ کارروائیوں میں پولیس، لیڈی پولیس، رینجرز اور ایلیٹ پولیس سیکشنز نے حصہ لیا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں ڈولفن اسکواڈ، سی ٹی ڈی سمیت انٹیلیجنس ادارے بھی شامل ہیں۔

