منگل, فروری 24, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںپنجگور میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے، سرفراز بگٹی

پنجگور میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے پنجگور کے علاقے میں پیش آنے والے افسوناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا کھلی دہشت گردی اور انسانیت سوز اقدام ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعلی نے واقعے کی فوری جامع اور شفاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ملوث عناصر کی نشاندہی کرکے انہیں جلدازجلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں واضح کیا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلینج کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کو بھی صوبے کے امن کو سبوتاج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے حکومت پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ اقدامات کررہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے وزیراعلی بلوچستان نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مکمن تعاون و معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے