پیر, فروری 23, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسکیورٹی فورسز کا پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور...

سکیورٹی فورسز کا پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 خوارج ہلاک،آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق پشین کے علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشتگرد مارے گئے۔

 آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے