جمعرات, فروری 19, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے:...

امریکی فوج رواں ہفتے کے آخر تک ایران پر حملہ کرسکتی ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

 امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج اس ہفتے کے آخر تک ایران پر  حملہ کرسکتی ہے تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں  ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

امریکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی پر غور و فکر میں کافی وقت صرف کیا جارہا ہے اورساتھ ہی مختلف عسکری اور سیاسی پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ بھی اس بارے میں بہت زیادہ وقت سوچنےمیں گزار  رہے ہیں۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ فوجی اہلکار اپنی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں اور خطے میں کسی بھی ہنگامی کارروائی کے لیے الرٹ ہیں۔

یاد رہے کہ ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جبکہ شہریوں کو بنکرز کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیلی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی حملے کے جواب میں ایران ممکنہ طور پر اسرائیل پر میزائل حملہ کر سکتا ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور قریبی بنکرز یا محفوظ مقامات سے آگاہ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے