جمعرات, فروری 19, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںریاست اور متعلقہ ادارے اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے، مسائل...

ریاست اور متعلقہ ادارے اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے، مسائل کے حل کی کوئی حقیقی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی، سردار اختر جان مینگل

ریاست اور متعلقہ ادارے اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے، مسائل کے حل کی کوئی حقیقی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی، سردار اختر جان مینگل

کوئٹہ. سردار اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے اسپیس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی پالیسیوں اور بلوچستان کی صورتحال پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف مواقع پر عسکری قیادت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں بھی انہوں نے واضح طور پر اپنے نکات پیش کیے اور خبردار کیا کہ طاقت کے استعمال اور سخت اقدامات سے بلوچستان اور وفاق کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ان کے بقول، ریاست کی جانب سے ان معاملات پر کبھی کوئی مؤثر اور مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔سردار اختر مینگل نے الزام عائد کیا کہ اب حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور ہلاکتوں کو بھی سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی کی حکومتوں نے بعض مواقع پر اپنی پالیسیوں پر معذرت یا اعتراف کیا، مگر ان کے مطابق موجودہ حالات میں نہ صرف یہ کہ اصلاحی اقدامات نظر نہیں آ رہے بلکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مبینہ زیادتیوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست اور متعلقہ ادارے اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کریں گے، مسائل کے حل کی کوئی حقیقی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ان کے مطابق طاقت کے استعمال، گرفتاریوں اور مبینہ غیرقانونی حراست جیسے اقدامات کو جائز قرار دینا صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے اور نوجوان نسل میں بےزاری کو بڑھا رہا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے