ہفتہ, فروری 14, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایرانی میزائل پروگرام ناقابلِ مذاکرات اور ریڈ لائن ہے: علی شمخانی

ایرانی میزائل پروگرام ناقابلِ مذاکرات اور ریڈ لائن ہے: علی شمخانی

ایران نے ایک بار پھر اپنے میزائل پروگرام کو ناقابلِ مذاکرات اور ریڈ لائن قرار دے دیا۔

عیز ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام ریڈ لائن ہے، اس پر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی۔

علی شمخانی نے کہا ہے کہ ایران کی فوج ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی فوجی کارروائی کا فیصلہ کن اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتوں کی طرف سے کسی بھی مس کیلکولیشن کی بھاری قیمت چکانی ہو گی۔

علی شمخانی نے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات حقیقت پسندی پر مبنی ہوں، غیر ضروری مطالبات سے گریز کیا جائے تو بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے