ہفتہ, فروری 14, 2026
ہوماہم خبریںوزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان...

وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا,وزیراعظم نےبٹن دبا کررمضان ریلیف پیکیج 2026کاباقاعدہ اجراکیا،رمضان ریلیف پیکج کیلئے38ارب روپےکی رقم مختص کی گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا رقم حق داروں کو ڈیجیٹل والٹس اور ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹس سے منتقل ہوگی،رمضان میں بلاتفریق 13 ہزار روپے فی خاندان فراہم کیے جائیں گے،21 لاکھ سے زائد ایسے خاندان بھی ہیں جو کسی کفالت پروگرام کا حصہ نہیں،پہلے سے زیر کفالت 1 کروڑ خاندانوں کے لئے بھی 10 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،مجموعی طورپر1کروڑ21لاکھ خاندانوں میں رقوم بلاتفریق تقسیم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نےمزیدکہارمضان پیکج سےمستفید ہونے والے افراد کا مجموعی حجم 6 کروڑ ہوجائےگا،وفاقی وزراء کی کمیٹی رمضان پیکج کے تمام مراحل کی نگرانی کرےگی،عوام کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن 9999 بھی قائم کی گئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے