پیر, فروری 9, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان کا غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان کا غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

پاکستان نے غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا،اجلاس امریکی صدر کی زیر صدارت واشنگٹن میں منعقد ہوگا،جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس میں شرکت کیلئے واشنگٹن جانے کا امکان ہے،تاہم غزہ پیس بورڈ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کیا جائے گا۔

 غزہ پیس بورڈکا اجلاس 19 فروری کومنعقدہوگااورپاکستان کو اس حوالے سےباضابطہ دعوت نامہ مل گیا ہے، اجلاس میں غزہ کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی، انسانی امداد اورخطےمیں پائیدار امن سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے