پیر, فروری 9, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختون خوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے منگل  تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام نے بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقے ناران، کاغان، کالام اور چترال میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

مغربی ہواؤں کے زیر اثر ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بوندا باندی کی پیش گوئی کی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے