ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںمیزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے، کسی صورت مذاکرات کا حصہ...

میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے، کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کا میزائل پروگرام قومی دفاع کا معاملہ ہے اور یہ کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ  نے عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسقط میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے دوران امریکی وفد سے مصافحہ بھی ہوا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو ایران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، تاہم امریکی سرزمین پر حملے کا امکان نہیں ہے۔ 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جوہری افزودگی ایران کا ناقابلِ تنسیخ حق ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے، بمباری سے بھی وہ ہماری جوہری صلاحیتوں کو ختم نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افزودگی کے حوالے سے ایک یقین دہانی کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی تاہم امریکا اور ایران اس بات پر متفق ہیں کہ بات چیت جلد ہونی چاہیے۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا میزائل پروگرام کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں بنے گا کیونکہ یہ قومی دفاع کا معاملہ ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے