امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے،معاہدے کا بنیادی نکتہ یہ ہوگا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونگے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ایران کیساتھ معاہدہ ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے پہلے پوزیشن میں آنا پڑے گا،ہماری ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت ہو رہی ہے،ایسا لگتا ہے کہ ایران بہت شدت سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے،آج ایران کے حوالے سے ہمیں کچھ نتائج بھی ملے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا یہ ایک ملاقات تھی اور ہم اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ ملیں گے،بنیادی بات یہ ہے کہ کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے،پہلے وہ اس کے لیے تیار نہیں تھے،اب وہ آمادہ ہیں۔

