ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

ایران نے مذاکرات میں یورینیم افزودگی روکنے کا امریکی مطالبہ مستردکردیا

ایران نے عمان میں ہونے والے مذاکرات کے دوران یورینیم افزودگی روکنےکا امریکی مطالبہ مستردکردیا۔

ایران امریکا مذاکرت سے منسلک علاقائی سفارتکار  نے بتایا کہ ایران افزودگی کی سطح اور خالصیت یا کسی علاقائی کنسورشیم پربات چیت کےلیےتیار ہے۔

سفارتکار کے مطابق تہران کاخیال ہے امریکی مذاکرات کار ایران کےافزودگی سےمتعلق مؤقف کو سمجھتے نظر آئے، امریکی مذاکرات کاروں نے تہران کے مطالبات پر لچک کا مظاہرہ کیا۔

علاقائی سفارتکار نے بتایا کہ مسقط میں جاری مذاکرات میں ایران کی میزائل صلاحیتوں پرکوئی بات نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مسقط میں گزشتہ روز ہونے والا  مذاکرات کا  دور مکمل ہوگیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے مذاکرات کے اختتام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ’مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق‘ کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے