ہفتہ, فروری 7, 2026
ہوماہم خبریںبھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے: خواجہ...

بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے والا پاکستانی شہری تھا۔ جو کچھ عرصہ قبل افغانستان چلا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خودکش حملے سے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ، دہشت گردی کے لیے ایسا موقع چُنا گیا جب دو ممالک کے ساتھ ہم نے معاہدے کیے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ  بھارت براہ راست کسی جارحیت کی جرات تو نہیں کرسکتا لیکن وہ اپنی پراکسیز اور افغانستان کے ذریعے پاکستان میں امن  تباہ کرنا چاہتا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خودکش حملہ آور  نوشہرہ سے اسلام آباد آیا، ہم خودکش حملہ آور کے رشتے داروں تک پہنچ گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کا رابطہ ہے، بظاہراب خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اونرشپ لے رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے