جمعہ, جنوری 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںسردار اختر جان مینگل و بلوچ قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ...

سردار اختر جان مینگل و بلوچ قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش ہے: بی این پی

ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47اتحاد نے بلوچستان کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچا دیا ہے ،بی این پی

کوئٹہ/////بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سردار اختر جان مینگل و دیگر بلوچ قیادت کیخلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کا مقصد بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے کھیلنا ہے ڈیتھ سکواڈ اور فارم47اتحاد نے بلوچستان کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچا گیا ہے

پارٹی قائد کیخلاف سوشل میڈیا پر منظم سازش کے تحت چلائی جانے والی مہم کا مقاصد سے بخوبی آگا ہیں ڈیتھ سکواڈ اور فارم 47کے ڈیلی ویجز ملازمین کو بلوچستانی عوام نے پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی انہیں مسترد ہی کریں گے پیسوں ، جھوٹے دعوﺅں ، بڑھک بازی سے عوامی پذیرائی حاصل کی جا سکتی ہے اور نہ ہی کسی کی عوامی پذیرائی میں کمی کی جا سکتی ہے

بیان میں کہا گیا ہے کہ منظم سازش کے تحت بلوچ نوجوانوں کے جذبات سے کھیل کر پوائنٹ آف نو ریٹرن کی جانب دھکیلا جا رہا ہے اکیسویں صدی سوشل میڈیا کا دور ہے بلوچ عوام سانحہ توتک ، سانحہ شاہ نورانی ، لیویز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصرسے بخوبی آگاہ ہیں جنہیں پشت پناہی حاصل ہے ان کے ہاتھ بلوچ نوجوانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستانی عوام کے مشکور ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر ان اچھی خاصی خاطر تواضا کر رہے ہیں

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے