جمعہ, جنوری 30, 2026
ہوماہم خبریںپاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی، پاکستان 2026 اور2027 کیلیے ای سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔ 

پاکستان کی جانب سے 2025 میں ای سی او کی قیادت پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قازقستان کی ای سی او امور میں مؤثر قیادت اور بھرپور کردار کو سراہا گیا۔ 

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا پاکستان نے بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔ 

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ای سی او رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے۔ رکن ممالک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے ای سی او میں نئی توانائی اور سرگرمی آئے گی۔

مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان ای سی او کو مزید متحرک اور مؤثر پلیٹ فارم بنانے کیلیے کردار ادا کرے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے