جمعہ, جنوری 30, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںامریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران...

امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلےگا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایک بحری بیڑہ  ایران کی طرف بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلےگا۔

 امریکی صدر  نے  آئیوا  میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کیا، ایران میں فوجی کارروائی میں کوئی بھی شہری نہیں ماراگیا،امید ہے ایران ہم سے ڈیل کرلےگا۔

امریکی صدر نے تقریب سے خطاب کے دوران وسط مدتی انتخابات کیلئے مہم شروع کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

ٹرمپ نےکہا کہ  آج سے وسط مدتی انتخاب کی مہم شروع کررہے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیاکہ وہ وسط مدتی انتخابات با آسانی جیت جائیں گے، ساتھ یہ بھی کہاکہ انتخابات ہارنے کی صورت میں  امریکا بہت کچھ کھودے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک سال پہلے امریکا میں تاریخی منہگائی تھی، آج امریکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، منہگائی کم ہے، امریکا آج سرمایہ کاروں کیلئے محفوظ ملک ہے،  ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ سرحدوں کوغیرقانونی تارکین وطن کیلئے مکمل بندکردیا ہے، امریکاکی جتنی عزت اب دنیا میں ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے