جمعہ, جنوری 30, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںبلوچستان حکومت نےصوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

بلوچستان حکومت نےصوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

بلوچستان حکومت نے صوبائی محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ مذہبی امور کے حکام کے مطابق محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کی منظوری کے بعد محکمے کی 400 سے 450 خالی اسامیاں ختم  کردی گئی ہیں۔

محکمہ مذہبی امور کے پاس گزشتہ چار برسوں سے زکوٰۃ فنڈ کی مد میں رکھے 4 ارب روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحقین میں تقسیم کرائے جائیں گے۔ 

حکام کے مطابق محکمے کی پراپرٹی،گاڑیاں، دفاتر اور فرنیچر بورڈ آف ریونیو کو دے دیے جائیں گے جبکہ محکمہ مذہبی امور کے سیکریٹریٹ میں تعینات عملہ محکمہ نظم ونسق کو دے دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کی سطح پر تعینات عملہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژن کی سطح پر تعینات عملہ کمشنر کے سپرد کردیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ایک ہفتے کے اندر صوبائی محکمہ مذہبی امور کو ختم کرنے کا نوٹی فیکشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے