جمعہ, جنوری 30, 2026
ہوماہم خبریںضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ فیصلہ کے مطابق ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

صوبائی محکمہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضلع اپر (بر) سوات کا ہیڈ کوارٹر مٹہ جبکہ سوات کا ہیڈ کوارٹر گل کدہ تحصیل بابوزئی ہوگا۔

ضلع اپر سوات میں مٹہ، بحرین اور خوازہ خیلہ کی تحصیلیں اور ضلع سوات میں بابوزئی، کبل، چارباغ اور بریکوٹ کی تحصیلیں شامل ہوں گی۔

سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ 19دسمبر2025 کو کابینہ کے 43ویں اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ضلع سوات کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے صوبہ میں اضلاع کی تعداد بڑھ کر 40 ہوگئی ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے