گوادر: تین روز قبل تیز ہواؤں اور خراب موسمی صورتحال کے باعث لاپتہ ہونے والی کشتی اور ماہی گیروں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا گوادر: اہلِ خانہ کے مطابق کشتی ایرانی ساحلی علاقے پسابندن سے گوادر آ رہی تھی کشتی میں سربندن سے تعلق رکھنے والے تین ماہی گیر سوار تھے، اہلِ خانہ لاپتہ کشتی میں سوار افراد سے اب تک کوئی رابطہ قائم نہیں ہو سکا، اہلِ خانہ اطلاع ملتے ہی لاپتہ کشتی کی تلاش شروع کر دی گئی، ضلعی انتظامیہ
سرچ آپریشن کے لیے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاک بحریہ سے فوری رابطہ کیا گیا، ضلعی انتظامیہ گوادر: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ہیلی کاپٹر اور اسپیڈ بوٹس نے آج سمندر میں سرچ آپریشن کیا، ضلعی انتظامیہ گوادر:لاپتہ کشتی کا کوئی سراغ نہ مل سکا مگر سرچ آپریشن جاری ہے ضلعی انتظامیہ

