اتوار, جنوری 25, 2026
ہوماہم خبریںپنجاب میں صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغازکردیا...

پنجاب میں صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغازکردیا گیا،پراجیکٹس کے تحت ایک سوکلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی

پنجاب میں صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے کا آغازکردیا گیا،صوبے کے اکاون شہروں میں سیوریج ، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر کام شروع کردیا گیا ۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا،ہرشہر میں سیوریج سمیت دیگربنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کیے گئے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 51شہروں میں مجموعی طور پر 5 ہزار 887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر ہونگی ۔

مریم نوازکےسوہنا پنجاب،پراجیکٹس کے تحت ایک سوکلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی، اس کے علاوہ پنجاب بھرمیں 33ہزار سے زائد نئے مین ہول ڈھکن فراہم کیے جائیں گے،سیوریج کے لیے ہائی ڈینسٹی پولی تھائی لین پائپ کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےہرمنصوبے کی شفاف اوربروقت تکمیل کے لیےصوبائی و ضلعی کنٹرول رومز قائم کرنےکی ہدایت دی ،ڈپٹی کمشنرز سے پیشرفت رپورٹس بھی طلب کیں ۔

مریم نواز نےکہا کہ پنجاب کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے منصوبہ جون تک مکمل کیا جائے اور ہر شہری کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے