پیر, جنوری 26, 2026
ہوماہم خبریںبین الاقوامی خبریںغزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ

غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں: وزیرخارجہ ترکیہ

ترکیہ نے غزہ میں  فوج تعینات کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا۔

 ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر  ایک خصوصی انٹرویو  کے دوران  ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا امن منصوبے کے تحت غزہ میں فوجیوں کی تعیناتی کے لیے تیار ہیں۔

 ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ  جس طرح ترکیہ بورڈ آف پیس کا حصہ بنا ہے، اسی طرح اب غزہ سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے اور انسانی امداد میں نمایاں تعاون فراہم کر رہا ہے۔

ہاکان فیدان کا مزید کہنا تھا کہ  ان کا ملک غزہ امن منصوبے میں ہر  ممکن تعاون کے لیے تیار  ہے اور  وہ  بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ بننے کے لیے بھی تیار ہے۔

ترکیہ کے وزیرخارجہ  نے واضح کیا کہ غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدام پر غور کیا جائے گا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے