جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

 زیارت،کوژک ٹاپ، پرانا چمن، شیلاباغ میں برفباری ہوئی جب کہ کوژک ٹاپ پربرفباری کے باعث چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک متاثر رہی۔

این ایچ اے کی جانب سے ہیوی مشینری سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔

اس کے علاوہ چمن میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور طوفانی ہواؤں سے نشیبی علاقے زیرآب  آگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزبارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے جب کہ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔ 

دوسری جانب کراچی میں آج دوپہر سے شام تک بارش کا امکان ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کے امکان کی وجہ سے طغیانی کا خدشے کا الرٹ جاری کردیا۔ 

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے