جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںچینی سفیر کی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات، تجارتی روابط مضبوط...

چینی سفیر کی وزیر تجارت جام کمال سے ملاقات، تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے موقع پر دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

جام کمال خان نے چینی وفد سے ملاقات کے موقع پر برآمدات میں اضافہ کے لیے کثیرالجہتی حکمتِ عملی،  G2G اور B2B تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

پاکستانی وفد میں سیکرٹری تجارت، ٹی ڈی اے پی چیف ایگزیکٹو اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام شامل تھے، ملاقات میں زرعی مصنوعات کی دو طرفہ تجارت میں وسعت کے لیے ٹھوس مواقع کی نشاندہی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

چینی سفیر نے چین کے درآمدی ریگولیٹری فریم ورک پر بریفنگ دی، دونوں ممالک نے مثبت پیش رفت برقرار رکھنے کے لیے مسلسل رابطے اور مکالمے پر اتفاق کیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے