[REQ_ERR: OPERATION_TIMEDOUT] [KTrafficClient] Something is wrong. Enable debug mode to see the reason. ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ، 6 افراد جاں بحق – Daily Ahem Khabar

ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ، 6 افراد جاں بحق

اموات کی تعداد 6 ہزار 294 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 849 ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 294 ہوگئی۔

پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 849 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 769، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 44، بلوچستان میں 12 ہزار 869، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 896، اسلام آباد میں 15 ہزار 625 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 298 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 26 لاکھ 21 ہزار 146 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 17 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 682 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 294 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 198، سندھ میں 2 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 62 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *