جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںملکی تجارت کو بڑا دھچکا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات...

ملکی تجارت کو بڑا دھچکا، مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمدات میں نمایاں کمی

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ملکی تجارت کو بڑا دھچکا لگا، جب بڑے شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

سرکاری دستاویز کےمطابق غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 فیصدکمی ریکارڈکی گئی،جبکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا،ششماہی میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالر رہا،جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں یہ تقریباً 4 ارب ڈالرتھا۔

دستاویز کےمطابق چاول کی برآمدات میں 49.90 فیصد کمی آئی۔ سبزیوں کی برآمدات میں 36.80 فیصد کمی دیکھی گئی،مقامی خشک میوہ جات کی برآمدات میں 63.78 فیصدتک کمی ریکارڈکی گئی،پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43.66 فیصدکمی ہوئی،فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 28.67 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ٹرانسپورٹ سامان کی برآمدات میں 36.51 فیصد کمی دیکھی گئی،صرف ٹیکسٹائل برآمدات میں معمولی اضافہ ہوا اور اس کا حجم ششماہی میں 9 ارب 16 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے