کوئٹہ(آئی این پی) محکمہ خوراک کے ترجمان نے کچھ اخبارات میں چھپنے والے اخبارات میں آٹے کی حوالے سے خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ محکمہ خوراک نے فلور ملوں کو باقاعدہ گندم کا اجراءشروع کردیا ہے یہ اجراءعوام کو سستا آٹا مہیا کرنے کیلئے ہے کچھ فلور مل مالکان فوڈ مافیا کے آلہ کا ر بنے ہوئے ہیں ان کوعوام کو سستا آٹا دینے پر اعتراض ہے وہ یہ سرکاری گندم کو اپنے منافعے کیلئے استعمال کرنا چاھتے ہیں جوان کو کر نے نہیں دی جارہی ہے ،سرکاری آٹا 930روپے فی 20کلو بیچا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔