بدھ, جون 25, 2025
ہوماہم خبریںبلوچستان کی خبریںقلات،جمعیت علمائے اسلام کے تحت اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف احتجاج، شہریوں کی...

قلات،جمعیت علمائے اسلام کے تحت اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف احتجاج، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

قلات:جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کال پر قلات میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرہ کے شرکا نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنماں عتیق الرحمن شاہ، حافظ محمد عثمان اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کی اور مسلم دنیا پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت میں مثر اور عملی اقدامات کرے۔مقررین نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ فلسطین کا مسئلہ صرف ایک قوم کا نہیں بلکہ پوری مسلم امت کا مشترکہ درد ہے۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے