جمعرات, جنوری 22, 2026
ہوماہم خبریںپیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی...

پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد حکومت نے اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے آج صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بھی بلانے کا اعلان کیا۔

تاہم حکومت نے  پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد اسپیشل اکنامک زون ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 89/2 کے تحت آرڈیننس واپس لینے کی ایڈوائس دی۔

RELATED ARTICLES

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

سب سے زیادہ مقبول

حالیہ تبصرے